Bengal

ٹی ایم سی کے انچل کے صدر اور نائب پردھان کے خلاف بیر بھوم میںپوسٹر

سیوڑی : پھر ترنمول کے انچل کے صدر اور نائب پردھان کے خلاف بدعنوانی کے الزام کے تحت بیر بھوم میںپوسٹر چسپا کیا گیا ہے۔اتوار کی صبح کو دوبراج پور کے جشپور گرام پنچایت کے علاقہ میںاس واقعہ سے ہلچل مچی ہوئی ہے۔نائب پردھان نے شرپسندوںکے خلاف انگلی اٹھائی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے اعلی عہدہ کو اسکی اطلاع دی گئی ہے۔اس دن صبح کو دوبراج پور کے جش پور پنچایت کے پچھیاڑہ اور جش پور گرام میںترنمول کے انچل کے صدر مزمل حق عرف کنچن اور نائب پردھان پریمل سورے کے خلاف پوسٹر چسپا کیا گیاہے۔اس سے قبل بھی نائب پردھان کے خلاف پوسٹرچسپا کیا گیا تھالیکن اس کااثرانتخاب پر نہیں پڑا۔سبھی گرام پنچایت میںترنمول کی جیت ہوئی تھی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments