سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 410 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 336 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سری لنکا میں 2004 کے سونامی کے بعد بدترین قدرتی آفت قرار دی جا رہی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق سری لنکا بھر میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ تباہی کانڈی ریجن میں ہوئی، جہاں 88 افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بحالی، مواصلاتی نظام کی تعمیر نو اور متاثرہ افراد کے لیے عارضی پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اب تک 20 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ