سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے مرکزی حصے میں جمعہ کی دوپہر کو رش کے اوقات میں ایک بس بس اسٹاپ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’واقعے میں ہلاک اور زخمی دونوں شامل ہیں۔ اس وقت ہم شکاروں کی تعداد، جنس یا عمر کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دے رہے۔‘ سویڈش میڈیا پر جائے وقوعہ کی تصاویر میں پولیس، ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہیں، جبکہ ریسکیو عملہ ڈبل ڈیکر بس کے نیچے جھک کر پھنسے ہوئے افراد کی مدد کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ پولیس ترجمان نادیا نورتن نے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’تحقیقات کے بعد پتہ چلے ہوگا کہ کیا ہوا۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتی۔‘ انہوں نے بتایا کہ بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قتل غیر ارادی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ نورتن نے کہا کہ ’ڈرائیور سے پوچھ گچھ کے بعد دیکھیں گے کہ اسے رہا کیا جائے گا یا حراست میں رکھا جائے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں