International

سوڈانی شہر الفاشر میں مظالم کی تحقیقات کا حکم

سوڈانی شہر الفاشر میں مظالم کی تحقیقات کا حکم

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے سوڈانی شہر الفاشر میں مظالم کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ انسانی حقوق کونسل کا کہنا ہے کہ سوڈان میں آزاد تحقیقاتی مشن فوری طور پر خلاف ورزیوں کی چھان بین کرے اور تحقیقات میں مجرموں کی شناخت کی جائے تاکہ انصاف کےکٹہرے میں لایا جاسکے۔ کونسل کے مطابق فیصلہ الفاشر کی صورتحال پر اقوام متحدہ خصوصی اجلاس کے اختتام پر سامنے آیا۔ الفاشر میں نسل کشی اور انسانیت کےخلاف جرائم کے خطرات پر انتباہ دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق سربراہ وولکرترک کا کہنا ہے کہ الفاشر میں خون خلا سے بھی نظر آیا، سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر سے بھی قتل عام کی نشاندہی ہوئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments