International

سنگاپور میں اسکولوں میں اسمارٹ فون پر پابندی سخت کرنے کا فیصلہ

سنگاپور میں اسکولوں میں اسمارٹ فون پر پابندی سخت کرنے کا فیصلہ

سنگاپور میں جنوری 2026 سے سیکنڈری اسکولوں میں اسمارٹ فونز اور اسمارٹ واچز پر سخت پابندی عائد کردی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگا پور کی حکومت نے ثانوی اسکولوں کے طلبہ پر پورے اسکول ٹائم کے دوران اسمارٹ فونز اور اسمارٹ واچز کے استعمال پر پابندی عائد کے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق جنوری 2026 سے ہوگا۔ اس وقت پابندی صرف دورانِ تدریس (کلاس کے وقت) پر لاگو ہے، جسے اب پورے اسکول کے دن تک بڑھا دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی وزارت تعلیم نے گزشتہ روز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام سیکنڈری اسکولوں میں صحت مند اسکرین عادات کو فروغ دینے کے لئے شروع کیے گئے جامع اقدامات کا حصہ ہے۔ نئے قواعد کے مطابق طلبہ کے اسمارٹ فونز اور ڈیوائسز اسکول کے اوقات میں مخصوص اسٹوریج ایریاز یا اپنے اسکول بیگز میں رکھے جائیں گے۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ایسا تعلیمی ماحول تیار کرنا ہے جو طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیت اور ان کی توجہ کو بہتر بنائے، اسکرین کے صحت مند استعمال کی عادتیں پیدا کرے اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت میں بہتری لائے۔ وزارت نے کہا کہ مخصوص ضروری حالات میں اسکول استثنا دے سکتے ہیں، وزارت نے مزید کہا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ طلبہ میں حد سے زیادہ اسکرین استعمال نیند، جسمانی سرگرمی اور دوستوں و اہل خانہ سے سماجی روابط جیسی اہم سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ اجتماعی طور پر بہبود پر منفی اثر ڈالتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments