Bengal

شوہر پر لڑکی ہونے کی وجہ سے ماں اور بیٹیوں کو تین بار زہر دینے کا الزام

والد پر بچوں پر تشدد کا الزام تھا۔ بچوں کو ہی نہیں بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاجا رہا تھا۔ان کا جرم کیا ہے؟ شوہر کو بیٹا چاہیے تھا لیکن خاتون خانہ نے لگاتار تین بار بیٹی کو جنم دیا۔ جس کی وجہ سے خاتون خانہ کے شوہر پر جسمانی اور ذہنی تشدد کے الزامات لگائے گئے۔ اس کے بعد اتوار کو اس شخص پر تین بیٹیوں کے ساتھ ماں کو بھی زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ کسی طرح دونوں بچے تو بچ گئے لیکن خاتون خانہ اپنی تین سالہ بیٹی کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوئی ۔ یہ سنسنی خیز واقعہ مالدہ کے گجول تھانے کے علاقے گوسانی باغ میں پیش آیا۔ تاہم ملزم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کر دیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments