اداکارہ اپاسنا سنگھ نے شلپا شندے کے متنازع بیان کے بعد اِن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی تسلیم کرنے کے باوجود شلپا کو ولن بنا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ ٹی وی اداکارہ اور سیاستدان شلپا شندے نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ میری جانب سے تقریباً 10 سال قبل پروڈیوسر سنجے آر کوہلی کے خلاف دائر کیا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ جھوٹا تھا۔ اب ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اپاسنا سنگھ نے شلپا کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شلپا شندے ایک نیک دل اور مددگار شخصیت کی مالک ہیں، شلپا نے ہمیشہ سیٹ پر جونیئر عملے اور ضرورت مند افراد کی مدد کی اور ان کے مسائل کے لیے آواز اٹھائی۔ اپاسنا نے مزید کہا کہ شلپا نے اپنی غلطی تسلیم کی اور عوام کے سامنے اس کا اعتراف کیا جو بڑی ہمت کی بات ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ شلپا شندے پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن اِنہیں صرف منفی کردار کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔ یاد رہے کہ 2016ء میں کامیڈی شو ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ چھوڑنے کے بعد شلپا شندے اور شو کے پروڈیوسرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا تھا، بقول اداکارہ کے معاملہ پیسوں کی لین دین کا تھا مگر انہوں نے پروڈیوسر کے خلاف ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا، بعد ازاں معاملہ عدالت سے باہر حل ہو گیا تھا۔ اب حالیہ دنوں میں شلپا کے اعتراف کے بعد معاملہ دوبارہ خبروں میں آ گیا ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود