شادی میں ڈانس کرتے دولہے پر چاقو سے حملہ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں شادی کی تقریب اس وقت خوفناک رات میں تبدیل ہوگئی جب ایک شخص نے اچانک اسٹیج پر موجود دولہا پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ یہ پورا واقعہ امراوتی میں تقریبات کے درمیان منظر عام پر آیا جو سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا – پولیس کے مطابق حملہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب 22 سالہ سوجل رام سمندر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔ فوٹیج میں دولہا اور دلہن کو اسٹیج پر کھڑے دکھایا گیا ہے جب ملزم جس کی شناخت راگھو جتیندر بخشی کے طور پر کی گئی ہے خاموشی سے قریب آتا ہے اور اچانک دولہے پر چاقو سے کئی بار وار کرتا ہے۔ اسٹیج پر کھڑے لوگ گھبرا گئے اور فوراً حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی، ایک شخص اس کے پیچھے بھاگا۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایک اور ویڈیو ڈرون آپریٹر نے حاصل کی جسے شادی کی تقریب کی ریکارڈنگ کا کام سونپا گیا تھا، ڈرون نے حملہ آور کا 2 کلومیٹر تک پیچھا کیا جس میں دکھایا گیا کہ حملہ آور کیسے اور کہاں سے بھاگا، ویڈیوز اب تحقیقات میں اہم ثبوت کے طور پر شامل کی گئی ہے۔ سوجل کو اس کی ران اور گھٹنے پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا پھر چند منٹ کے بعد دولہا شادی کی رسومات مکمل کرنے کے لیے اسٹیج پر واپس آگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دونوں فریقوں کی طرف سے شکایات درج کرائی گئی ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو