Entertainment

شاہ رخ خان کو چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملنے چلی گئی تھی: فرح خان کا دلچسپ انکشاف

شاہ رخ خان کو چھوڑ کر مائیکل جیکسن سے ملنے چلی گئی تھی: فرح خان کا دلچسپ انکشاف

بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور پروڈیوسر فرح خان نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ایک بار اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پرفارمنس چھوڑ کر اپنے پسندیدہ گلوکار مائیکل جیکسن سے ملاقات کو ترجیح دی تھی۔ ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور بتایا کہ میں ایک تقریب میں شاہ رخ خان، ایشوریہ اور دیگر ستاروں کی پرفارمنس کی کوریوگرافی کے لیے موجود تھی۔ فرح خان کے مطابق تقریب کے اسپانسر نے اچانک مجھے اطلاع دی کہ مائیکل جیکسن بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں، میں اسٹیج کے قریب کھڑی تھی اور شاہ رخ خان کی پرفارمنس شروع ہونے والی تھی کہ اسپانسر نے کہا مائیکل جیکسن آ رہے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب میں وہاں سے جانے لگی تو اسپانسر نے پوچھا، میڈم، آپ کی پرفارمنس؟ میں نے جواب دیا بھاڑ میں جائے، شاہ رخ تو گھر جا کر بھی مل جائیں گے۔ فرح خان نے مزید بتایا کہ مجھے مائیکل جیکسن کے کمرے میں لے جایا گیا جہاں مدھم روشنی تھی کیونکہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار تیز روشنی پسند نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت نرم مزاج تھے، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ میں نے کہا فرح خان، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ بہت طاقتور نام ہے، اس کے بعد میں نے ان کے ساتھ ایک تصویر بنوائی۔ فرح خان کے مطابق مائیکل جیکسن کے ساتھ بنائی گئی وہ تصویر آج بھی میری زندگی کی سب سے قیمتی یادوں میں شامل ہے اور اپنے پسندیدہ فنکار سے ملاقات کا وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments