International

ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا

ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت کی جانب سے مسیحیوں کے قتل کی روک تھام نہ کرنے کی صورت میں محکمہ دفاع کو افریقی ملک میں فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ نائجیریا کو ملنے والی تمام امداد روک دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے نائجیریا میں اپنی فوجیں بھیجیں تو اسلامک دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے نائجیریا میں مسیحیوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے شواہد پیش نہیں کیے تاہم انہوں نے افریقی ملک کو فوری اقدامات اٹھانے کا کہا۔ نائجیریا کے وزیراعظم کی طرف سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے۔ دوسری جانب سیکریٹری دفاع پیٹر ہیگستھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’محکمہ جنگ تیاری کر رہا ہے۔ نائجیریا کی حکومت مسیحیوں کو تحفظ فراہم کرے یا پھر ہم اسلامک دہشت گردوں کو مار ڈالیں گے جو ان خوفناک مظالم کے مرتکب ہیں۔‘ صدر ٹرمپ کے بیان سے ایک روز قبل امریکہ نے نائجیریا کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر ’خصوصی تشویش کے حامل ممالک‘ کی فہرست میں ڈالا تھا۔ خصوصی تشویش کے حامل ممالک کی فہرست میں چین، میانمار، شمالی کوریا، روس اور پاکستان شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments