امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فٹبال سٹار اور سعودی فٹ بال کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انہیں فون کال کی اور گذشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ "عظیم" فٹ بالر رونالڈو نے وائٹ ہاؤس اور اوول آفس کے دورے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں "فون کیا"۔ "نہ صرف ایک ایتھلیٹ بلکہ ایک شخص کے طور پر بھی وہ ایک ناقابلِ یقین انسان ہیں۔ کوئی اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا!!!" ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا۔ امریکہ کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ میں امریکی صدر نے نومبر میں رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا رودریگز کی دعوت کی تھی۔ رونالڈو اور رودریگز نے ٹرمپ سے الگ ملاقات بھی کی۔ اس وقت وائٹ ہاؤس نے "پریزیڈینشل واک آف فیم" سے گذرتے ہوئے ان تینوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جبکہ رونالڈو نے بھی اوول آفس میں ٹرمپ کے ساتھ کی گئی تصاویر پوسٹ کیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی