International

ٹرمپ کی وارننگ نظر انداز، اسرائیل کی لبنان پر بمباری

ٹرمپ کی وارننگ نظر انداز، اسرائیل کی لبنان پر بمباری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو جارحیت روکنے کے انتباہ کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان کے شہر صور پر نئے حملوں میں 8 افراد کو شہید کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائی جبری انخلا کے احکامات کے بعد کی گئی، تازہ حملہ شہر کے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے ٹرمپ کی وارننگ کو نظر انداز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جارحیت، خصوصاً لبنان پر بمباری جاری رہی تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور یہ چند دنوں میں طے پا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments