امریکا کے وفاقی جج نے اعلیٰ سطح کے غیرملکی ملازمین کو جاری کیے جانیوالے ایچ ون بی ویزا سے متعلق صدر ٹرمپ کی پالیسی رد کردی۔ صدر ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزا کی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کرانے کی شرط عائد کی تھی، تاہم امریکا کے وفاقی ڈسٹرکٹ جج لیو سوروکین نے اسے غیرقانونی قرار دیدیا۔ کیلی فورنیا سمیت امریکا کی بیس ریاستوں نے ستمبر میں اعلان کردہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ جج نے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاملے پر کانگریس کی منظوری لیے بغیر اقدام کرکے اختیارات سے تجاوز کیا تھا۔ 42 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جج نے کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کو خواہ کہا کچھ بھی جائے مگر یہ ٹیکس ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایسا کوئی اختیار ہی نہیں کہ ایچ ون بی ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر ٹیکس لگادیا جائے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے شعبے نےعدالتی فیصلے کو ایکٹیوازم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ون بی ویزا پروگرام کانگریس نے سن انیس سو نوے میں شروع کیا تھا، اس پروگرام کے تحت امریکا میں قائم کمپنیاں مختلف شعبوں کے غیرملکی ماہرین کو امریکا میں عارضی ملازمت دیتی ہیں جس کی مدت چھ سال تک ہوسکتی ہے۔ پروگرام کے تحت ملازمتیں دینے والے ادارے سترہ سو ڈالر سے ساڑھے چار ہزار ڈالر تک فیس جمع کراتے ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے اسے بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کردیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع