بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اور موجودہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ بےوفائی کے بارے میں رات گئی بات گئی والا ان کا جملہ صرف ایک مذاق تھا۔ ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی بیٹی اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو اپنے ٹاک شو میں بےوفائی پر دیے گئے بیان پر تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ جملہ کسی سنجیدہ بحث کے طور پر نہیں بلکہ صرف مذاق تھا۔ سینئر اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ٹاک شو ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل میں دیے گئے ریمارکس کی وجہ سے اب یہ دونوں ایک تنازع کا حصہ بن گئی ہیں۔ ٹوئنکل کے بےوفائی سے متعلق کمنٹس، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسمانی دھوکے کو رات گئی بات گئی کا استعمال کرکے نظرانداز کیا جا سکتا ہے، پر ہونے والی تنقید پر ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو میں 51 سالہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوئی سنجیدہ بحث ہوتی، تو میں کہتی کہ ہمیں یہ جانچنے کی ضرورت ہے کہ ایک شریک حیات کا تصور کہاں سے آیا، جب ہم خانہ بدوش طرز زندگی سے زرعی سماج کی طرف منتقل ہوئے اور پھر ایک مرد اور اس کا اپنی اولاد پر دعویٰ ہونے لگا۔ اس کے مقابلے میں ایک شریک حیات کا تصور راسخ ہوا اور معاشرہ پھلنے پھولنے لگا اور اسے یکجا کیا۔ تو یہ ایک سنجیدہ بحث ہے۔ لیکن میرا جملہ تو صرف ایک مذاق تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود