National

ہر ایک کشمیری دہشت گرد نہیں، عمر عبداللہ کا دہلی دھماکوں پر رد عمل

ہر ایک کشمیری دہشت گرد نہیں، عمر عبداللہ کا دہلی دھماکوں پر رد عمل

جموں: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس معاملے پر ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے دیکھنے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا: ’’ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشت گرد نہیں ہے اور دہلی دھماکوں کے پس منظر میں ریاست کے لوگوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔‘‘ جموں یونیورسٹی میں ایک کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمر عبداللہ نے دہلی دھماکوں میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر گہری افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’کوئی بھی مذہب معصوموں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس پورے معامے پر تفتیش جاری ہے۔ عمر عبداللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا: ’’ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جموں و کشمیر کا ہر شخص دہشت گرد نہیں ہے اور نہ ہی ہر کوئی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ بدقسمتی سے جب ہم ہر کشمیری، خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کو ایک ہی زاویے سے دیکھتے ہیں اور یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہر کشمیری مسلمان دہشت گرد ہے، تو پھر لوگوں کو صحیح راستے پر رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’میں سمجھتا ہوں کہ جو اس کے ذمہ دار ہیں، اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے لیکن کسی بے گناہ کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ ’’پڑھے لکھے نوجوان دہشت گرد سرگرمیوں میں کیوں ملوث ہو رہے ہیں‘‘ اور ایک ڈاکٹر کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے برطرف کیوں کیا، تو وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’کہاں لکھا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان ایسی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہو سکتے؟ ہم نے ماضی میں دیکھا ہے کہ ایک اسسٹنٹ پروفیسر بھی ملوث تھا۔ اگر کسی ڈاکٹر کو دہشت گردی کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے تو پھر اس کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ اگر اس کے خلاف شواہد تھے تو عدالت میں مقدمہ کیوں نہیں چلایا گیا؟ صرف نوکری سے نکالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، اور آج اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا: ’’میں یہ بات دہراتا ہوں کہ ایسے واقعات کے ذمہ دار بہت کم لوگ ہیں تاہم اُن کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، لیکن بے گناہوں کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments