National

پرولیا ڈکیتی معاملے میں مزید تین افراد گرفتار

پرولیا ڈکیتی کیس میں مزید تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ پرولیا ضلع پولیس نے جھارکھنڈ سے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے نام اوم پرکاش، ڈبلیو اور اجے ہیں۔ ان کے پاس سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر پولیس نے ملزمان سے ایک کروڑ روپے برآمد کر لیے۔اس سے قبل پولس نے پرولیا ڈکیتی کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ وہ ہیں کرنجیت سنگھ سدھو اور وکاس کمار۔ پیر کو مزید تین ملزمان پولیس کے جال میں پھنس گئے۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملزم جھارکھنڈ فرار ہوگیا ہے۔ انہیں ریاست کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments