Bengal

پوجا کے دوران موسلادھار بارش ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اب راحت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ خلیج بنگال میں پہلے ہی ایک بھنور بن چکا ہے۔ طوفان کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پہلےسوموار سے ریاست کے کچھ اضلاع میں تیز بارش شروع ہو سکتی ہے۔علی پور محکمہ موسمیات نے کہا کہ سوموارسے شمالی اور جنوبی بنگال کے تمام اضلاع میں بارش شروع ہوگی۔ یہ بارش اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ لیکن خلیج بنگال کا بھنور بارش کی واحد وجہ نہیں ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کم دباو¿ کا محور بنگال کے اوپر سے بھی گزر گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے دیگھا سے دلت گنج تک پھیلے ہوئے کم دباو¿ کے محور اور بھنور کے مشترکہ اثر کی وجہ سے ریاست کے تمام اضلاع میں ہفتہ بھر بارش کا امکان ہے۔ لیکن اس سے پہلے پیر کو جنوبی بنگال کے تین اضلاع میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

1 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments