ہگلی : دھان لانے کے لیے راستے میں ٹریکٹر الٹنے سے تین ہلاک۔ پنڈوا کے جمنا گرام پنچایت میں مولگرام حادثہ۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت انجان ہیرام، بسواجیت بکسے اور اتم ہنسدا کے طور پر کی گئی ہے۔مقامی اور پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹریکٹر جمنا کے پیرا گاﺅں سے ملگرام کی طرف جا رہا تھا۔ اس وقت ٹرک کے انجن پر انجان ہیمارام، بسواجیت بکسے اور اتم ہنسدا بیٹھے تھے۔ ان تمام کی عمریں 28 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ پیرا گاﺅں میں تین نوجوانوں کا گھرہے۔ مولگرام کے راستے میں کھیت جاتے ہوئے ٹریکٹر اچانک الٹ گیا۔ انجان ٹرک چلا رہا تھا۔ اس سے پہلے کہ کچھ سمجھ آتا، ٹرک اچانک الٹ گیا۔ تینوں ٹرک کے نیچے دب گئے۔مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بچا کر پانڈوا رورل اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پانڈوا تھانہ اور بنچی چوکی کی پولیس موقع پر پہنچی۔ ٹرک برآمد کر لیا گیا ہے۔ تینوں مہلوکین کی لاشوں کو پولس اسٹیشن لایا گیا اور وہاں سے انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے امام باڑہ ضلع اسپتال بھیجا جائے گا
Source: social media
سی پی ایم نے معطلی کی منسوخی کے باوجود تنموئے کی سزا بر قرار رکھا
پارتھو چٹرجی کس طرح سے بلیک منی کو وھائٹ کرتے ہی تھے؟
کولکتہ میٹرو سے ریلوے ہر سال تقریباً 500 کروڑ روپے کا نقصان
کولکتہ: خاص کولکتہ کے گیسٹ ہاوس میں ہتھیاروں اور کارتوسوں کے ساتھ بحفاظت بیٹھے تھے!
بیلگھاٹہ آئی ڈی سے کھوپڑی اور کئی ہڈیاں برآمد، مردہ خانے کے باہر پڑا تھا
سنٹرل کولکتہ کے شارٹ اسٹریٹ کا نام اب سینٹ زیویئر ہوگا: ممتا بنرجی
جادو پور یونیورسٹی : انجینئرنگ کے طالب علم کی موت پرمعمہ بڑھتا جا رہا ہے
کولکتہ: خاص کولکتہ کے گیسٹ ہاوس میں ہتھیاروں اور کارتوسوں کے ساتھ بحفاظت بیٹھے تھے!
ڈاکٹروںکو دھرنا کی اجازت ملنے کے باوجود جگہ کو لے کر تعطل برقرار
کولکتہ میونسپل لیبر کوآپریٹیو انتخابات میں حکمراں جماعت پر دھمکی دینے کا الزام
ڈاکٹروںکو دھرنا دینے کی اجازت مل گئی
توپسیا بائی پاس کے قریب آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی
محکمہ ماحولیات کے پرنسپل سکریٹری راجیش کمار کا محکمہ جیل میں تبادلہ، نبانہ نے انتظامیہ میں مزید ردوبدل کیا
گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر بدھان نگر ایسٹ تھانے کے لاک اپ میں قیدی کی پراسرار موت