پنے کے نولے پُل پر جمعرات (13 نومبر) کو بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں دوکنٹینراورٹرک ٹکرا گئے، جس سے ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔ ایک کار دونوں ٹرک کے درمیان میں پھنس گئی اور پوری طرح جل گئی۔ فائربریگیڈ کے مطابق، اب تک 8 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ جلتی گاڑیوں میں کچھ اور لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ اس لئے مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ دراصل، یہ حادثہ پنے شہر کے باہری علاقے میں ممبئی-بنگلورو ہائی وے پر ہوئی، جہاں دو بڑے کنٹینر ٹرک کے درمیان ایک کار پھنس کرچکنا چور ہوگئی، جس سے 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ نولے برج پر شام کو ہوئے حادثہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ حادثہ کے بعد سامنے آئے ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ دو بھاری ٹرکوں کے بعد ٹرک آگ کا گولہ بن گیا اور ایک کارکچل کرچکنا چور ہوگئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی جانکاری کے مطابق، حادثے میں پانچ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ اس میں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق، ہم اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ حادثہ کیسے ہوا۔ فی الحال، ہماری ترجیحات یہ یقینی بنانا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں فوراً علاج ملے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ نے پانی کے ٹینکرموقع پر بھیجے اور آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ وہیں اس خطرناک حادثہ کے بعد مصروف شاہراہ پر ٹریفک جام لگ گیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو