Sports

پلاش نے سمرتی سے شادی ٹوٹنے پر بات کرنیوالوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

پلاش نے سمرتی سے شادی ٹوٹنے پر بات کرنیوالوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

پلاش مچل نے بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا سے شادی ٹوٹنے پر بات کرنے والوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی ہے۔ بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا سے منگنی ٹوٹنے کے بعد میوزک کمپوزر پلاش مچل کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے شادی ٹوٹنے پر باتے کرنے والوں پر خفگی کا اظہار کیا ہے، انھوں نے اپنی پوسٹ میں ان افواہوں کا جواب دیا جس کے مطابق شادی کو اس لیے منسوخ کیا گیا کیونکہ پلاش نے شادی سے پہلے کی تقریبات کے دوران سمرتی کو دھوکہ دیا تھا۔ پلاش نے لکھا کہ میرے لیے یہ بہت مشکل تھا، لوگوں نے ایسی چیز کے بارے میں اور بے بنیاد افواہوں پر اتنی آسانی سے رد عمل کا اظہار کیا جو میرے لیے سب سے زیادہ مقدس ہے۔ غیر تصدیق شدہ باتوں کوبڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہمارے الفاظ کسی کو اس طریقے سے زخمی کر سکتے ہیں جنھیں ہم کبھی سمجھ نہیں سکتے۔ پلاش نے قانونی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ان چیزوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ دنیا میں بہت سے لوگوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑتا، تاہم میری ٹیم جھوٹے اور ہتک آمیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ آخر میں بھارتی کمپوزر نے کہا کہ ہر اس شخص کا شکریہ جنھوں نے اس مشکل وقت میں مہربانی کی اور میرے ساتھ کھڑے ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments