National

پنگلا میں موٹر سائیکل بی ڈی او کی گاڑی سے ٹکرا گئی، نوجوان ہلاک

بی ڈی او کی کار ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ سوموار کی صبح تقریباً 11 بجے ڈیبرا-پوٹاش پور ریاستی شاہراہ پر مغربی مدنی پور کے پنگلا تھانے کے 12 میل کے علاقے میں پیش آیا۔متوفی 40 سالہ رنٹو مونڈل تھانہ سبنگ کے علاقہ براخیلنا کا رہنے والا تھا۔ سوموارکو تقریباً 11 بجے کالے رنگ کی اسکارپیو ڈیبرا سے پوٹاش پور جا رہی تھی۔ اس اسکارپیو کا تعلق کلیکٹو ڈیولپمنٹ آفیسر، بلاک نمبر 1، پوٹاش پور، مشرقی مدنی پور سے ہے۔ بی ڈی او خود گاڑی کے اندر بیٹھے تھے۔موٹر سائیکل سوار سیدھا بی ڈی او کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید طو رپر زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Entertainment Politics Kolkata Sports

Please vote this article

0 Responses
Best
Good
Okay
Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments