National

پچھلے چھ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار بھی سو کا عدد عبور نہیں کر سکی: وزیر اعظم مودی

پچھلے چھ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار بھی سو کا عدد عبور نہیں کر سکی: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 14 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس کے پاس مثبت وژن نہیں ہے اور اسی منفی سوچ کا نتیجہ ہے کہ وہ ہر انتخاب ہار رہی ہے اور گزشتہ چھ اسمبلی انتخابات میں یہ قومی پارٹی ایک بار بھی سو سیٹوں کا ہدف پار نہیں کر سکی۔ مسٹر مودی نے بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو ملی زبردست جیت کے بعد جمعہ کی شام یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا،''2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد، ملک کی 6 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں اور ان چھ انتخابات میں کانگریس ایک بار بھی 100 سیٹوں کی حد پار نہیں کر پائی ہے ۔ آج کے دن، صرف ایک انتخاب میں جتنے ہمارے ارکانِ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، کانگریس گزشتہ 6 انتخابات میں اتنے بھی ایم ایل اے نہیں جیت پائی تھی۔'' وزیر اعظم نے کہا،'' کانگریس کے پاس ملک کے لیے کوئی مثبت وژن نہیں ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ آج کانگریس 'مسلم لیگ ما¶ وادی کانگریس' یعنی ایم ایم سی بن گئی ہے ۔ کانگریس کا پورا ایجنڈا اسی پر چلتا ہے ، اسی لیے کانگریس کے اندر بھی اب ایک نیا دھڑا پیدا ہو رہا ہے جو اس منفی سیاست سے ناخوش اور بے چین ہے ۔'' انہوں نے کہا کہ کانگریس کے نامدار جس راستے پر پارٹی کو لے کر چل رہے ہیں، اس کے تئیں اندر ہی اندر گہری مایوسی اور سخت ناراضگی پھیل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا،''مجھے اندیشہ ہے -ہو سکتا ہے آگے چل کر کانگریس کی ایک اور بڑی تقسیم ہو۔''

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments