National

پارلیمنٹ میں ایس آئی آر پراپوزیشن کا ہنگامہ، دونوں ایوانوں کی کارروائی میں پڑا رخنہ

پارلیمنٹ میں ایس آئی آر پراپوزیشن کا ہنگامہ، دونوں ایوانوں کی کارروائی میں پڑا رخنہ

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج(منگل) دوسرا دن ہے۔ پارلیمنٹ میں ایس آئی آر پردوسرے دن بھی ہنگامہ ہوا ۔ اپوزیشن نے، ایس آئی آر پردوسرے دن بھی ہنگامہ کیا۔ ہنگامے کے نتیجے میں ایوان زیریں کی کارروائی پہلے 12 بجے تک ملتوی کی گئی ۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی جب پھر شروع ہوئی تو اپوزیشن نے پھر ہنگامہ کیا جس کے بعد،لوک سبھا کی کارروائی 2 تک ملتوی کردی گئی۔ ادھر راجیہ سبھا کی کارروائی بھی 2 بجے تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل، سرمائی اجلاس کے پہلے دن(پیر) کے روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن جماعتوں نے خوب ہنگامہ کیا۔ اپوزیشن نے ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی پر بحث کا مطالبہ کیا۔اپوزیشن نے راجیہ سبھا سے بائیکاٹ بھی کیا۔حالانکہ حکومت نے صاف کیا ہے کہ اسے اس معاملے پر بحث سے پرہیز نہیں ہے لیکن اس کے لیے ڈیڈلائن مقررنہیں کی جانی چاہیے۔ اس بیچ،مرکزی وزیرکرین رجیجو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو ڈھونڈڈھونڈ مدے لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سرمائی اجلاس میں بہت سے ایشوز ہیں، اور اپوزیشن نے بہت سے مسائل اٹھائے ہیں، ہم بحث کریں گے اور اس پر غور کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے، نئے ایشوز تلاش کرکے پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر مسئلہ اہم ہے، لیکن پارلیمنٹ میں تعطل پیدا کرنے کے لیے مسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا درست نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ آج ہم اپوزیشن لیڈروں سے بات کریں گے۔ اپوزیشن انڈیا الائنس کے اراکان پارلیمان نے پارلیمنٹ کے احاطے میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ پارلیمنٹ کے19روزہ سرمائی اجلاس کے دوران15نشستیں ہوں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments