’جیو فلمز‘ کے اشتراک سے بننے والی پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو آسکر ایوارڈز 2025ء کے لیے اہلیت کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو آسکر ایوارڈز 2025ء کے لیے ’بہترین بین الاقوامی فیچر فلم‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔ اب 97 ویں دی اکیڈمی ایوارڈز نے آسکرز ایوارڈز 2025ء کی نامزدگیوں کے لیے اہلیت رکھنے والی بہترین فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی اس فہرست میں اس پاکستانی فلم کو 2 مختلف کیٹیگریز کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کیٹیگریز میں ’بین الاقوامی فیچر فلمیں‘ اور ’اینی میٹڈ فیچر فلمیں‘ شامل ہیں۔ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو ’اینی میٹڈ فیچر فلم‘ کیٹیگری میں نامزدگی حاصل کرنے کے لیے دیگر 30 بین الاقوامی فلموں سے مقابلہ کرنا ہے جبکہ ’بین الاقوامی فیچر فلم‘ کیٹیگری میں نامزدگی حاصل کرنے اور آسکر کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے دنیا بھر سے منتخب ہونے والی 86 فلموں سے مقابلے کا سامنا ہے جس میں بھارتی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ غیبلی اسٹوڈیو سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہینڈ اینی میٹڈ فلم میں ایک نوجوان ونسنٹ اور اس کے والد ٹامس کی اصل کہانی بیان کی گئی ہے جو ملک میں شیشے کی بہترین ورکشاپ چلاتے ہیں اور اپنی زندگی کو آنے والی ایسی جنگ میں مبتلا پاتے ہیں جس میں وہ خود بالکل بھی حصّہ نہیں لینا چاہتے۔ پھر ایک فوجی کرنل اور اس کی نوجوان باصلاحیت وائلنِسٹ بیٹی ایلیز کی قصبے میں آمد ان دونوں باپ بیٹے کے رشتے کی حقیقت کو ہلا کر رکھ دیتی ہے اور باپ بیٹے کے رشتے کو سخت امتحان میں ڈال دیتی ہے۔ ’جیو فلمز‘ کے اشتراک سے فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو رواں سال 26 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کیاa گیا تھا، اب تک بین الاقوامی سطح پر اس فلم نے کامیابی کے کئی جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
Source: social media
سپر اسٹار الو ارجن کی ایک فلم کا معاوضہ 300 کروڑ
بین ایفلیک کے بعد جینیفر لوپیز کی نئی محبت انکا باڈی گارڈ؟
اے آر رحمٰن نے مجھ سے معافی مانگی: بادشاہ
شوہر سے طلاق کا تعلق اے آر رحمان سے ہے؟ گٹارسٹ نے خاموشی توڑ دی
پاکستانی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ 97 ویں آسکرز اہلیت فہرست میں شامل
اداکارہ نیلم نے گووندا کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر بلآخر جواب دیدیا
آپ کا انکار، ہم ہار مانتے ہیں، نین تارا کا دھنوش کے نام طنزیہ خط
شدید تلخ کلامی کے بعد جیٹھا لال نے پروڈیوسر کا گریبان پکڑ لیا
والد ڈکٹیٹر جیسے تھے، چپل اور بیلٹ سے بہت مار کھائی: آیوشمان کھرانہ کا انکشاف
الو ارجن کی فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری، چندگھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے
کپل شرما کے شو میں صرف اپنی شرط پر واپس آیا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو
بالی وڈ اداکارہ سوارا کی مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں
دلجیت دوسانجھ نے تلنگانہ حکومت کی وارننگ کا جواب دے دیا
کیا ابراہیم خان، پلک تیواری ایک ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں؟