اسلام آباد: پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں اتوار کے روز ریلوے ٹریک کے قریب ہونے والے ایک مبینہ خودکش حملے میں 23 افراد کے مارے جانے اور 70 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق یہ شٹل ٹرین کوئٹہ کینٹ سے ریلوے اسٹیشن کی جانب جا رہی تھی کہ صبح تقریباً 8 بجے چمن پھاٹک کے قریب اسے نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق دھماکہ چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’کوئٹہ کینٹ سے فوجی اہلکاروں کو لانے والی ٹرین کو نشانہ بنایا گیا۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ