Entertainment

ٹوئنکل کھنہ نے اپنا اور کاجول کا بڑا راز آشکار کردیا

ٹوئنکل کھنہ نے اپنا اور کاجول کا بڑا راز آشکار کردیا

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اور کاجول نے اپنی شادیوں سے پہلے ایک ہی آدمی کو ڈیٹ کیا تھا۔ فلم انڈسٹری کی ہوشربا اور مسحور کن دنیا میں افیئرز نہ صرف عام ہیں بلکہ انھیں اکثر حلقوں میں برا بھی نہیں سمجھا جاتا، تاہم اب ٹی وی اسکرین پر ٹوئنکل کھنہ نے اپنی اور کاجول کی ایک ایسی بات بتائی جسے سن کر مداح شدید حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ بالی ووڈ کے حالیہ شو میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول دونوں مدعو تھیں جہاں اکشے کی اہلیہ نے کہا کہ ’’بہترین دوستوں کو ایک دوسرے کے سابقہ بوائے فرینڈ کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے‘‘۔ ٹوئنکل نے یہ بھی کہا کہ "میرے دوست میرے لیے کسی بھی آدمی سے زیادہ اہم ہیں، وہ (آدمی) تو کہیں بھی مل جائے گا۔ اس کے بعد انھوں نے شرارتی انداز میں کاجول کی طرف دیکھا اور قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم میں ایک سابقہ بوائے فرینڈ مشترک ہے، لیکن میں یہ بتا نہیں سکتی۔ کاجول نے جب ان کی زبان سے یہ سنا تو جھینپ گئیں اور ٹوئنکل سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چپ رہو، میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ آگے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments