Sports

ویبھو سوریا ونشی نے 32 گیندوں پر سنچری جڑ کر بڑے برج اُلٹ دیے

ویبھو سوریا ونشی نے 32 گیندوں پر سنچری جڑ کر بڑے برج اُلٹ دیے

بھارت کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں 32 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔ بھارت کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے ویسٹ اینڈ پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای کے خلاف ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے مچی میں 32 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ 14 سالہ سوریا ونشی آئی پی ایل میں راجستھان رائلز سے کھیلتے ہوئے 35 گیندوں پر سنچری بنا کر مشہور ہوئے تھے۔ اب یو اے ای کے خلاف میچ میں ویبھو سوریا ونشی نے 32 گیندوں پر دوسری ٹی 20 سنچری بنائی جو مختصر فارمیٹ میں کسی بھارتی بیٹر کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ ابھیشیک شرما کے پاس ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے انہوں نے گزشتہ سال سید مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر سنچری جڑی تھی۔ تیز ترین سنچری بنانے والوں کی فہرست میں ابھیشیک شرما کے بعد رشبھ پنت 28 گیندوں پر سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر ہیں انہوں نے 2018 میں ہماچل پردیش کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا، ویبھو سوریا ونشی 28 گیندوں پر سنچری بنا کر روہت شرما کو 2017 میں سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔ ویبھو سوریا ونشی نے یو اے ای کے خلاف 42 گیندوں پر 144 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 11چ وکے شامل تھے، انہوں نے چوتھا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments