انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند ہیں تو انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے دونوں سینیئر کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ چونکہ وہ ٹیسٹ اور ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اس لیے انہیں میچ فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ دوسری جانب وراٹ کوہلی نے تاحال اپنی دستیابی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں سنایا۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب بی سی سی آئی نے ایسا قدم اٹھایا ہو۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ’بارڈر گواسکر ٹرافی‘ میں انڈیا کی ناقص کارکردگی کے بعد بھی بورڈ نے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت دی تھی جس پر وراٹ کوہلی اور روہت شرما دونوں نے ’رنجی ٹرافی‘ کے ایک ایک میچ میں شرکت کی تھی۔ اب جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے انڈین سکواڈ کے انتخاب سے قبل ایک بار پھر ان دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں شرکت کے امکانات زیرِِبحث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ ’سید مشتاق علی ٹی 20 ٹورنامنٹ‘ میں بھی کھیلنے کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں جو 26 نومبر سے شروع ہوگا۔ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اجیت اگرکر نے بھی حال ہی میں اس بات پر زور دیا تھا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم نے ایک یا دو سال پہلے واضح کر دیا تھا کہ جب بھی کھلاڑی دستیاب ہوں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ یہی ایک طریقہ ہے جس سے آپ خود کو تیز اور فٹ رکھ سکتے ہیں۔‘ وراٹ کوہلی اور روہت شرما آخری بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ایک ساتھ قومی ٹیم کا حصہ بنے تھے۔ اس سیریز میں روہت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نصف سینچری اور ایک سینچری سکور کی تھی جبکہ کوہلی نے آخری میچ میں 74 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی فارم بحال کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی یہ نئی پالیسی سنہ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیشِ نظر اپنائی گئی ہے تاکہ سینیئر کھلاڑی ڈومیسٹک سطح پر مسلسل کرکٹ کھیل کر اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی