العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر سے حماس کے ان جنگجوؤں کے مسئلے پر گفتگو کی جو رفح کی سرنگوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشنر نے نیتن یاھو پر زور دیا کہ وہ حماس کے جنگجوؤں کو بغیر اسلحہ کے رفح سے نکلنے کی اجازت دیں۔ انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ حماس کے عناصر یا تو کسی دوسرے ملک چلے جائیں یا پھر ہتھیار ڈال کر رفح میں ہی رہیں۔ کشنر نے نیتن یاھو کو صاف طور پر آگاہ کیا کہ امریکہ ان جنگجوؤں کی ہلاکت کے حق میں نہیں اور رفح کا مسئلہ حل ہونا لازم ہے تاکہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر عمل جاری رہ سکے۔ اس گفتگو سے قبل اسرائیلی کابینہ کے ایک ذریعے نے بتایا تھا کہ نیتن یاھو اور کشنر کے درمیان ایک مفاہمت طے پائی ہے جس کے تحت حماس کے جنگجوؤں کو رفح کی سرنگوں سے نکال دیا جائے گا۔ تاہم اس ذریعے کے مطابق اب تک کسی بھی ملک نے ان جنگجوؤں کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق تقریباً 200 جنگجو سرنگوں میں محصور ہیں جنہیں محفوظ طور پر نکالنے کی تجویز ہے، لیکن کوئی ملک انہیں لینے پر تیار نہیں۔ دوسری اسرائیلی میڈیا رپورٹس نے اس مفاہمت کی تردید کی ہے، جبکہ نیتن یاھو کے دفتر نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اسرائیل نے رفح میں جنگجوؤں کا مسئلہ جان بوجھ کر پیدا کیا تاکہ دوبارہ جنگ کے لیے جواز تراش سکے اور امریکی منصوبے کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے بتایا کہ حماس ثالثوں کے ساتھ مل کر "سرنگوں کے جنگجوؤں" کا حل تلاش کر رہی ہے اور کچھ مثبت تجاویز بھی سامنے آئی ہیں۔ حازم قاسم کے مطابق ایک تجویز یہ تھی کہ جنگجوؤں کو سرنگوں سے نکال کر رفح کے اندر اس علاقے میں لے جایا جائے جو اسرائیلی فوج کے قبضے سے باہر ہے، مگر اسرائیل نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ دراصل بنجمن نیتن یاھو کی سیاسی حکمتِ عملی اور ان کے جماعتی مفادات سے جڑا ہوا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی