National

وارانسی میں گوشت کی دکانوں پر مکمل پابندی سے تاجروں میں ناراضگی، ہندو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا

وارانسی میں گوشت کی دکانوں پر مکمل پابندی سے تاجروں میں ناراضگی، ہندو صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا

اتر پردیش کے وارانسی میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے اندر گوشت و مچھلی کی دکانوں پر پابندی لگنے اور شہر سے باہر منتقل کرنے کے حکم سے ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس حکم کو گوشت تاجر ناانصافی پر مبنی بتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی نسلوں سے کیے جانے والے اس کاروبار کے علاوہ ان کے پاس کمائی کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ ایسے میں اگر حکومت ان کو شہر سے باہر کرتی ہے تو اس کا ان کے روزی روٹی پر برا اثر پڑے گا، جو کہ نظر بھی آنے لگا ہے۔ گوشت تاجروں نے بتایا کہ ان کے نصف سے زیادہ کسٹمر ہندو ہیں اور وہ بھی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے فیصلہ سے ناراض ہیں۔ مقامی مسلمانوں نے بھی وارانسی میونسپل کارپوریشن کے فیصلہ کو غلط ٹھہرایا اور بتایا کہ بڑی گوشت کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اس طرح کے فیصلے لیے گئے ہیں۔ ایک دیگر نے بتایا کہ اس سے نہ صرف پولیس کا استحصال بڑھے گا، بلکہ جگہ جگہ پر چیکنگ اور گائے کے گوشت کے نام پر وصولی بھی شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مذہبی اور روحانی شناخت والے کاشی شہر میں گوشت اور مچھلی کے کاروبار کو لے کر اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام کی میٹنگ میں شہر کے اندر چلنے والی ان دکانوں کو مرحلہ وار طریقے سے شہر کی سرحد کے باہر منتقل کرنے پر اتفاق قائم ہوا ہے۔ میداگن واقع ٹاؤن ہال میں میئر اشوک کمار تیواری کی صدارت میں منعقد میٹنگ کے دوران اس تجویز پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔ ایوان میں شہر کی ترقی، تجاوزات ہٹانے، صفائی نظام اور مفاد عامہ سے جڑے مختلف موضوعات پر بحث ہوئی، جن میں گوشت اور مچھلی مارکیٹ کو شہر کے باہری حصوں میں منظم کرنے کا ایشو اہم رہا۔ اس بارے میں سٹی کمشنر ناگ پال نے ایوان کو بتایا کہ منصوبہ کے پہلے مرحلہ کے تحت 5 مقامات کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں رام نگر، سوج آباد، گنیش پور، اولیش پور اور شیوپور علاقے شامل ہیں۔ یہ سبھی جگہ شہر کے باہر واقع ہیں، جس سے لوگو کو خریداری کے لیے کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments