International

نیتن یاہو کیلئے ایران سے شکست ماننا مشکل لیکن حقیقت اٹل ہے، گڈیون لیوی

نیتن یاہو کیلئے ایران سے شکست ماننا مشکل لیکن حقیقت اٹل ہے، گڈیون لیوی

اسرائیلی مصنف اور کالم نویس گڈیون لیوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو اچھے سے پتہ لگ گیا ہے کہ وہ ایران سے ہارچکا ہے، بس مان نہیں رہا۔ گڈیون لیوی نے کہا ہے کہ شکست ماننا مشکل ہوتا ہے لیکن حقیقت اٹل ہے، اسرائیل اگلے کسی حملے کے بعد بھی ایران کو شکست نہیں دے سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو تباہ کرنا نیتن یاہو کی زندگی کا مشن تھا، لیکن جنگ کے 2 مرحلوں کے بعد اب اسرائیلی وزیراعظم کو خوب پتہ چل چکا ہے کہ اس کی زندگی کا مشن ادھورا رہ گیا۔ اسرائیلی مصنف و کالم نویس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل، ایران میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکا، نیتن یاہو کو اچھے سے پتہ لگ گیا ہے کہ وہ ایران سے ہار چکا ہے، بس مان نہیں رہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کو نظر انداز کر کے خود ایران سے لڑنے کا مشورہ دینے والے اسرائیلی وزیر دراصل تباہی کا سامان کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments