National

میتھلی ٹھاکر نے سب سے کم عمر ایم ایل اے کے انتخاب کا ریکارڈ قائم کیا

میتھلی ٹھاکر نے سب سے کم عمر ایم ایل اے کے انتخاب کا ریکارڈ قائم کیا

پٹنہ، 14 نومبر :) بہار کی مشہور گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے محض 25 سال، تین ماہ اور 20 دن کی عمر میں الیکشن جیت کر ملک کی سب سے کم عمر ایم ایل اے ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ 25 جولائی 2000 کو بینی پٹی، مدھوبنی ضلع میں پیدا ہوئی، میتھلی نے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات سے عین قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور علی نگر اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑا۔ انہوں نے راشٹریہ جنتا دل کے ونود مشرا کو 11,730 ووٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی میتھلی نے ملک کی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے کم عمر ایم ایل اے ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ میتھلی کو 84,915 ووٹ ملے جبکہ مسٹر مشرا کو 73,185 ووٹ ملے ۔ میتھلی بنیادی طور پر ہندی، بھوجپوری، میتھلی، اودھی اور دیگر زبانوں میں اپنے لوک گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی گلوکاری کی شناخت قائم کرنے والی میتھلی کو بی جے پی نے ان کی مقبولیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیا اور ان کی جیت نے اس بات کی تصدیق کردی۔ موجودہ ایم ایل اے میں، میتھلی سے پہلے سب سے کم عمر ایم ایل اے تلنگانہ کانگریس کے منمپلی روہت تھے ، جو 26 سال کی عمر میں ایم ایل اے بنے تھے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments