Sports

’ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے، اس لحاظ سے یہ سیریز بہت اہم‘، کولکاتہ ٹیسٹ سے قبل کپتان شبھمن گل کا بیان

’ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے، اس لحاظ سے یہ سیریز بہت اہم‘، کولکاتہ ٹیسٹ سے قبل کپتان شبھمن گل کا بیان

کولکاتہ میں جمعہ (14 نومبر) سے شروع ہونے والے ہندستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جمعرات کو ٹیم انڈیا کے کپتان شبھمن گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ مقابلہ برابری کا ہوگا۔ انہوں نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے حوالے سے کہا کہ ’’وہ ایک اچھی ٹیم ہے اور ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک اہم سیریز ہے۔‘‘ ہندستانی کپتان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں 2 ٹیسٹ ہیں۔ جنوبی افریقہ بہت اچھی ٹیم ہے، وہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی فاتح ہے۔ اس لیے مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم کو معلوم ہے کہ یہ ہمارے لیے آسان نہیں ہوگا، مشکل حالات پیش آئیں گے، لیکن میرا خیال ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم نے دکھایا ہے کہ جب بھی مشکل حالات آئے ہیں تو ہم نے بہت اچھے طریقے سے اس پر کنٹرول کیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران جب گل سے پوچھا گیا کہ آپ ابھی بیرون ملک سے آ رہے ہیں، موسم بدل رہا ہے اور فارمیٹ بھی بدل رہا ہے۔ اس پر شبھمن گل نے کہا کہ ’’بالکل، 4-3 روز میں دوسرے ملک سے آ کر، ادھر دوسرا فارمیٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ ذہنی طور پر زیادہ چیلنجنگ رہتا ہے۔ آسٹریلیا میں ٹائم زون مختلف تھا تو اس لیے باڈی کو اس میں ڈھالنے میں وقت لگتا ہے۔ بطور کرکٹر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب چیلنجز آئیں گے، آپ اسے کیسے سنبھالتے ہو یہی آپ کو عظیم بناتا ہے۔‘‘ شبھمن گل نے میچ کے حوالے سے مزید کہا کہ ’’جس حساب سے جنوبی افریقہ نے پچھلی سیریز کھیلی ہے، وہ ڈرا کر کے آئے ہیں۔ کسی بھی ملک کے لیے مشکل ہوتا ہے جب وہ ایشیا میں آ کر کھیلتے ہیں۔ وہ اچھا کر رہے ہیں، اس لیے وہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے چمپئن ہیں، یہ اچھی سیریز ہوگی۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments