سابق پاکستانی کرکٹر معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 54 سالہ معین خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں، اس بے بنیاد خبر نے سوشل میڈیا پر بے چینی پھیلا دی۔ حقیقت میں سندھ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی تصویر شیئر کر گئی۔ افواہوں کے بعد سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ میں بالکل خیریت سے اور بہت صحت مند ہوں۔ انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صبح سے ایک خبر گردش کر رہی ہے جن صاحب نے بھی یہ حرکت کی ہے انہوں نے نہایت ہی غیر ذمے داری کا ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی وجہ سے دوست پریشان ہوگئے تھے، سوشل میڈیا نے بغیر کسی تصدیق کے میرے متعلق خبر لگائی ہے، سوشل میڈیا کے دوست خبر لگانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست