بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی نگرانی کے لیے ایک عالمی ادارہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایپک اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے لیے عالمی تنظیم قائم کی جائے، چین اس کام کے لیے تجارتی تعاون میں امریکا کے متبادل کے طور پر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا ایپک کے لیڈر اس سلسلے میں تجاویز پیش کریں، چین مصنوعی ذہانت میں تجارتی تعاون کے لیے امریکا کی جگہ لے سکتا ہے۔ روئٹرز کے مطابق امریکا نے بین الاقوامی اداروں کے ذریعے اے آئی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کو مسترد کیا ہے، جس کے بعد چینی صدر کی جانب سے اس کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن‘‘ (عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم) گورننس کے اصول طے کر سکتی ہے اور تعاون کو فروغ دے سکتی ہے، تاکہ اے آئی کو ’’بین الاقوامی برادری کے لیے ایک عوامی بھلائی‘‘ بنایا جا سکے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق، شی نے مزید کہا: ’’مصنوعی ذہانت مستقبل کی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اور اسے تمام ممالک اور خطوں کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔‘‘ چینی حکام کے مطابق، یہ مجوزہ ادارہ ممکنہ طور پر چین کے تجارتی مرکز شنگھائی میں قائم کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے شہر گیونگ جو میں ہونے والی ایپک رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت نہیں کی، اور شی جن پنگ سے ملاقات کے فوراً بعد واشنگٹن واپس چلے گئے تھے۔ اگرچہ مصنوعی ذہانت کی ترقی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کی کمپنی این ویڈیا کے تیار کردہ جدید چپس کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن چین کی کمپنی ڈیپ سِیک نے کم لاگت والے ماڈلز تیار کیے ہیں، جنھیں بیجنگ نے اپنی ’’الگورتھمی خودمختاری‘‘ کی حکمتِ عملی کے تحت اپنایا ہے۔ اجلاس کے دوران ایپک کے رکن ممالک نے مصنوعی ذہانت اور بڑھتی عمر کی آبادی کے چیلنج سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیہ اور کئی معاہدوں کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ ایپک ایک مشاورتی فورم ہے، جس میں 21 ممالک شامل ہیں، اور یہ دنیا کی نصف تجارت کی نمائندگی کرتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی