Bengal

ممتا اور ابھیشیک نے فالٹا انتخاب میں انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا

ممتا اور ابھیشیک نے فالٹا انتخاب میں انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا

کولکاتا، 24 مئی: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے فالٹا اسمبلی ضمنی انتخاب میں بڑے پیمانے پر انتخابی ہیرا پھیری، ڈیٹا ہیکنگ اور بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔ اس ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے 1.09 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بھاری فرق سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ گزشتہ 4 مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے تقریباً 20 دن بعد سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے فیس بک کے ذریعے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھائے ۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا، "کیا یہ واقعی کوئی انتخاب تھا یا محض ایک ڈھونگ؟" انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کی ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments