International

مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی

مکہ اور مدینہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی

سعودی عرب میں خلیجی ممالک میں ہونے والی دسمبر کی تعطیلات کے باعث مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوٹلوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوٹلنگ سیکٹر کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) کے مرکزی علاقوں میں موجود ہوٹلوں کے کرایوں میں دسمبر کا آغاز ہوتے ہی نومبر کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس کی بنیادی وجہ خلیجی فیملز کی جانب سے ایڈوانس بکنگ ہے۔ رپورٹس کے مطابق مکہ اور مدینہ میں مرکزی علاقے کے باہر موجود ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے تاہم اس کا تناسب نومبر کے مہینے کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد ہے۔ ماہرین کے مطابق قطر، بحرین اور امارات میں نیشنل ڈے اور اسکولوں کی تعطیلات دسمبر میں آئی ہیں۔ اس صورتحال میں سیکڑوں خلیجی شہری اور وہاں مقیم غیرملکیوں نے عمرہ و زیارت کا ارادہ کرتے ہوئے ہوٹلوں میں ایڈوانس بکنگ کرالی ہے، جس کا اثر ہوٹلو کے کرایوں پر پڑا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک میں دسمبر کے پہلے ہفتے کی تعطیلات کا شیڈول جاری ہوتے ہی مملکت کے دونوں مقدس شہروں میں موجود ہوٹلوں کی بکنگ 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ رواں ماہ کے نصف تک رہنے کا امکان ہے جس کے بعد مرحلہ وار اس میں کمی ہوگی تاہم عمرہ سیزن میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے ساتھ ہی ایک بار پھر کرائے بڑھ جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments