National

مہاراشٹرا: یوپی کے سی ایم یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی، کہا- بابا صدیقی جیسا سلوک کریں گے؛ خاتون گرفتار

مہاراشٹرا: یوپی کے سی ایم یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی، کہا- بابا صدیقی جیسا سلوک کریں گے؛ خاتون گرفتار

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو مہاراشٹر پولس کے کنٹرول روم میں فون کرکے دھمکی دی گئی ہے اور ان سے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولس نے اس بارے میں یوپی پولیس کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق، پولیس چوکس ہے کیونکہ آدتیہ ناتھ 20 نومبر کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے مہاراشٹر آ سکتے ہیں۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ایک 24 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی ایس سی کرنے والی خاتون کی شناخت فاطمہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے الہاس نگر علاقے میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی تھی۔ اس کے والد لکڑی کا کاروبار کرتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون پڑھی لکھی ہے لیکن ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ممبئی ٹریفک پولیس کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی والا پیغام ملا ہے۔ سٹی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو ایک نامعلوم نمبر سے ایک پیغام موصول ہوا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر آدتیہ ناتھ نے 10 دن کے اندر وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تو انہیں این سی پی لیڈر بابا صدیقی کی طرح مار دیا جائے گا۔ ایک اہلکار نے کہا کہ پولیس چوکس ہے کیونکہ یوگی آدتیہ ناتھ ریاستی اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے مہاراشٹر آ سکتے ہیں۔ انہوں نے دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حال ہی میں این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کیس میں گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا تھا۔ اب سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو دی گئی دھمکی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ بابا صدیقی جیسا سلوک کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments