Entertainment

مادھوری نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے معاوضوں پر آواز اٹھادی

مادھوری نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے معاوضوں پر آواز اٹھادی

بالی ووڈ کی ماضی کی شہرت یافتہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فلم انڈسٹری میں معاوضوں میں فرق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اداکاروں کو بھی زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے۔ انھوں نے فلمی صنعت میں معاوضے میں عدم مساوات کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیلنج صرف سنیما تک محدود نہیں بلکہ مختلف پیشوں میں بھی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ منصفانہ معاوضے کے لیے جدوجہد جاری ہے اور مساوی تنخواہ کی لڑائی آج بھی تمام شعبوں میں ایک اہم مسئلہ ہے۔ 58 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، انیل کپور اور سنجے دت کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا، ان سے پوچھا گیا کہ اپنے عروج کے دور میں کبھی مساوی معاوضے کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے کہا کہ عدم توازن ہر شعبے میں خواتین کے لیے ایک عالمی حقیقت ہے، چاہے وہ کسی بھی شعبے میں کام کرتی ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کارپوریٹ بزنس سمیت چاہے کہیں بھی کام کریں معاوضے میں مساوات ہونا ضروری ہے۔ یہ کوئی نیا مسئلہ نہیں، ہر کوئی اس کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا اگر مردوں سے زیادہ نہیں لیکن خواتین کو بھی زیادہ معاوضہ ملنا چاہیے تاکہ اس میں توازن قائم ہوسکے۔ ان کے بیانات حالیہ برسوں میں کئی معروف اداکاراؤں کی قیادت میں ہونے والے وسیع تر مباحثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان اداکاراوں میں بھومی پڈنیکر، کرتی سنن، دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور دیگر شامل ہیں، جنہوں نے اجرت کے فرق اور اسٹرکچرل عدم مساوات پر کھل کر گفتگو کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments