پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی انسان ہیں روبوٹ نہیں، اس لیے ہر میچ میں یکساں کارکردگی دکھانا ممکن نہیں۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان کی 6 رنز سے سنسنی خیز فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، مگر ہم ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ایک بری کارکردگی کے بعد دس اچھے میچ بھول جاتے ہیں، ہم سے ہر بار بہترین کھیلنے کی توقع کی جاتی ہے، مگر ہم مشین نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، اہم بات یہ ہے کہ ہم خود پر یقین قائم رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ حارث رؤف نے اس میچ میں 61 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، پاکستان نے شاندار ٹیم پرفارمنس دکھاتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست