National

ہم بہار میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں: کھڑگے

ہم بہار میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں: کھڑگے

نئی دہلی، 14 نومبر : کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز کہا کہ کانگریس پارٹی ریاستی اسمبلی انتخابات میں بہار کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتی ہے ۔ مسٹر ملک ارجن کھڑگے نے یہاں جاری پریس بیان میں کہا، "بہار کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ، ہم ان طاقتوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے جو آئینی اداروں کا غلط استعمال کرتے ہیں اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہم انتخابی نتائج کا گہرائی سے مطالعہ کریں گے اور منفی نتائج کے پیچھے کی وجوہات کو سمجھنے کے بعد تفصیلی بیان پیش کریں گے ۔" انہوں نے کہا، "ہم بہار کے ووٹروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے مہاگٹھبندھن کی حمایت کی۔ میں کانگریس کے ہر کارکن سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ ہمارا فخر اور اعزاز ہیں۔ آپ کی محنت ہماری طاقت ہے ۔" عوام کو بیدار کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی عوام کو آگاہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان رہ کر آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طویل جنگ ہے - اور ان کی پارٹی اسے پوری لگن، حوصلے اور سچائی کے ساتھ لڑے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments