National

لال قلعے پر  بم دھماکے ہندستانی سماج کو ایک دفعہ پھر آزمائش میں ڈالنے کے لیے کیا گیا  : پروفیسر اختر الواسع

لال قلعے پر بم دھماکے ہندستانی سماج کو ایک دفعہ پھر آزمائش میں ڈالنے کے لیے کیا گیا : پروفیسر اختر الواسع

پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کل لال قلعے پر ہونے والے سفاکانہ اور بہیمانہ بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام شواہدکی روشنی میں یہ حملہ دہشت گردانہ لگتا ہےاور جس قدر حقائق اب تک سامنے آئے ہیں ان سے لگتا ہے کہ یہ ہندستانی سماج کو ایک دفعہ پھر آزمائش میں ڈالنے کے لیے کیا گیا ایسا قدم ہے جس میں کہ عام ہندستانیوں کو ٹیرر کا شکار بنانا مقصود تھا اور اسی کے نتیجے میںاب تک 13 لوگ شہید ہو چکے ہیں جس میں کسی ایک مذہب کے لوگ نہیں ہیں۔ پروفیسر واسع نے کہا ہےکہ ہندستان ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور یہ خیال رکھنا چاہیے کہ ہندستان کو کسی طرح کی دہشت گردی سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ہندوستانی عوام اور سرکار دونوں کسی بھی طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلیے ہر طرح تیار ہیں۔ اور ہندوستانی مسلمان مع اپنے کشمیری ہم وطنوں کے اس دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کسی بھی دہشت گردانہ کاروائی کی کبھی تائید نہیں کر سکتے۔ اس موقع پرانھوں نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ اس دھماکے کے پیچھے واقعی ذمہ دار ہیں ان کے ساتھ کسی طرح کی رو رعایت نہیں ہونی چاہیے لیکن جو معصوم ہیں ان کو بلا وجہ پریشان نہ کیا جائے۔ پروفیسر واسع نے کہا کہ وہ ملک کی سلامتی اور تمام ہندوستانیوں کی حفاظت کے معاملے میں پوری طرح حکومت کے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں ملک دشمن عناصر کے ساتھ کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments