نئی دہلی: دہلی میں لال قلعہ کے پاس ہوئے کار بلاسٹ کی ابتدائی جانچ سے اشارہ ملتا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹرانسپورٹیشن کے دوران عجلت میں اسمبل کیا گیا دھماکہ خیز آلہ "حادثاتی طور پر پھٹ" گیا ہو۔ سکیورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق عمر نبی اپنے ساتھیوں کی گرفتاری اور فرید آباد میں آتش گیر مواد کی بھاری ضبطی سے گھبرا گیا تھا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی کار مبینہ طور پر پلوامہ کے ڈاکٹر عمر نبی چلا رہے تھے۔ اس دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملزم ڈاکٹر مبینہ طور پر دہلی سے متصل باہر فرید آباد میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سے جڑے دہشت گرد ماڈیول سے تعلق رکھتے تھے۔ پولیس کی تفتیش سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ عمر نبی نے دھماکے کی جگہ کے قریب پارکنگ میں انتظار کرتے ہوئے فرید آباد میں گرفتاریوں کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ منگل کو جموں و کشمیر پولیس نے ملزم کے ڈی این این میچنگ کے لیے عمر نبی کی والدہ کا ڈی این اے نمونہ لیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ "ممکنہ طور پر فرید آباد میں چھاپے کے بعد مشتبہ شخص گھبرا گیا تھا اور وہ جلد بازی میں دھماکہ خیز مواد کو منتقل کرنے پر مجبور ہو گیا، جس سے حادثہ کا امکان بڑھ گیا۔ تاہم، پولیس خودکش حملے سمیت تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ افسر نے کہا کہ انٹیلی جنس ٹیموں کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کو غلط طریقے سے اسمبلی کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کے تباہ کن اثرات کم ہو گئے۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو