International

کینیڈین وزیراعظم نے ٹرمپ سے معافی مانگنے کی تصدیق کردی

کینیڈین وزیراعظم نے ٹرمپ سے معافی مانگنے کی تصدیق کردی

کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک اینٹی ٹیرف اشتہار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اشتہار کو ’جعلی اینٹی ٹیرف مہم‘ قرار دیتے ہوئے کینیڈین اشیا پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مذکورہ اشتہار میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کو دکھایا گیا تھا جب کہ انہوں نے اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ کو یہ اشتہار نشر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ مارک کارنی نے جنوبی کوریا کے شہر گیونگجو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے امریکی صدر سے معافی مانگی تھی کیونکہ وہ اس اشتہار سے ناراض تھے۔ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تجارتی مذاکرات اس وقت دوبارہ شروع ہوں گے جب امریکا تیار ہوگا۔ ریگن فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے بغیراجازت ریگن کی تقریر میں ترمیم کرکے اشتہار جاری کیا تھا۔ متنازع اشتہار میں سابق صدرریگن کو ٹیرف کی مخالفت کرتے دکھایا گیا تھا۔ معافی کے باوجود صدرٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی مذاکرات تاحال بحال نہیں کیے، کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ نے امریکا میں اشتہارات نشر کیے تھے۔ یاد رہے کہ یہ اشتہار کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ نے تیار کرایا تھا جو ایک قدامت پسند سیاستدان ہیں اور جن کا موازنہ اکثر ٹرمپ سے کیا جاتا ہے، اس اشتہار میں ریگن کا ایک بیان شامل کیا گیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’ٹیرف تجارتی جنگوں اور معاشی تباہی کا باعث بنتے ہیں‘۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments