کویت سے حیدرآباد آ رہی انڈیگو ایئر لائنس کی ایک پرواز کو منگل کے روز بم کی دھمکی کے بعد ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھمکی حیدرآباد ایئرپورٹ کو ایک ای میل کے ذریعے دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جہاز میں ایک انسانی بم سوار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھمکی ملنے سے محکمہ میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر طیارہ ممبئی ڈائیورٹ کردیا جہاں اسے ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا گیا اور مسافروں کو اتار کر طیارے کی جانچ کی گئی۔ پرواز کو ہوائی اڈے کے آئیسولیشن ایریا میں لے جایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سیکیورٹی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔ فی الحال فلائٹ میں بم برآمد ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دہلی میں ہوئے بم دھماکے کے بعد سے ہی سیکورٹی ایجنسیوں نے اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ اس کے باوجود دو ہفتے قبل لگاتار ہوائی اڈوں سے لے کر ہوائی جہازوں تک کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ جہاں پہلے کناڈا کے ٹورنٹوسے دہلی آرہی پرواز میں میں بم کی افواہ پھیلائی گئی تو وہیں اس سے پہلے ممبئی سے وارانسی جانے والی پرواز کو بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ کچھ سماج دشمن عناصر دہلی ایئرپورٹ، گوا ایئرپورٹ اور چنئی ایئرپورٹ کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو