Sports

کوئنٹن ڈی کاک سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونیوالے جنوبی افریقی کھلاڑی

کوئنٹن ڈی کاک سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونیوالے جنوبی افریقی کھلاڑی

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہوکر کوئنٹن ڈی کاک جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔ تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، دلچسپ بات ہے سیریز میں تینوں بار ٹاس پاکستان نے جیتا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر اپنی شاندار نئی گیند کی بولنگ سے مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں شاہین نے کوئنٹن ڈی کاک اور پریٹوریئس کو مسلسل دو گیندوں پر پویلین بھیج دیا۔ ڈی کاک کو شاہین نے اندر آتی ہوئی گیند پر بولڈ کیا، جبکہ اگلی ہی گیند پر پریٹوریئس شارٹ فائن لیگ پر کیچ دے بیٹھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments