International

کولمبیا کا امریکا کیساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ معطل کرنے کا اعلان

کولمبیا کا امریکا کیساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ معطل کرنے کا اعلان

بوگوتا : ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کیریبین میں کشتیوں پر فضائی حملے کرنے پر کولمبیا نے امریکا کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کا سلسلہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے صدر پیٹرو نے امریکی سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روکنے کا حکم دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کولمبیا کے صدر پیٹرو نے کہا کہ میں نے سکیورٹی فورس کی انٹیلی جنس سروسز کو حکم دیا کہ امریکی سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے اور دیگر معاملات معطل کر دیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ اُس وقت تک معطل رہے گا جب تک کشتیوں پر امریکا کی جانب سے فضائی حملے جاری رہیں گے۔ پیٹرو نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے بھی بوگوتا کی طرح کا اقدام اٹھایا ہے جو امریکی حملوں سے متعلق قانونی خدشات کی وجہ سے ہے۔ کولمبیا کے صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان حملوں پر جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جنہیں امریکا منشیات کی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتا ہے۔ اتوار کو پیٹرو نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک کولمبیائی ماہی گیر کے خاندان سے ملاقات کی جو مبینہ طور پر امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری مچھلی لے کر جا رہا ہوگا یا کوکین لے کر جا رہا تھا لیکن اسے ہلاک کرنا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments