International

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی، ہلاکتوں میں اضافہ

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی، ہلاکتوں میں اضافہ

کمبوڈیا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی افواج کی جانب سے منگل کی رات سرحدی صوبے بنٹے مینچے میں فائرنگ کے نتیجے میں مزید دو شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد قومی شاہراہ پر سفر کر رہے تھے۔ اس سے قبل کمبوڈیا کے وزیر اطلاعات نیتھ فیاکترا نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پیر کو تھائی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں چار کمبوڈیائی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ گذشتہ روز تھائی لینڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ کمبوڈیا کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے۔ دونوں ملکوں کے مابین جھڑپوں کے باعث کمبوڈیا کے سرحدی علاقوں میں ہزاروں افراد نے رات پناہ گاہوں میں گزاری۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جارحیت کا الزام لگا رہے ہیں۔ تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے کمبوڈیا کی جانب سے تھائی لینڈ کے صوبہ اوبن رتچاتھانی میں فائرنگ کا جواب دیا تھا جبکہ ’متعدد علاقوں میں فوجی اہداف‘ پر فضائی حملے بھی کیے تھے۔ کمبوڈیا کا دعویٰ ہے کہ جارحیت کا آغاز تھائی افواج نے کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments