امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنی کوششوں کے حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے اور ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’مشرقِ وسطیٰ کے پانچ مختلف ممالک نے ان سے رابطہ کیا اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو پر ایران کے خلاف حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کی۔‘ ایگزیوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ ’یہ ممالک شدید تشویش میں مبتلا تھے۔ وہ اس معاہدے کو پسند کرتے ہیں اور اس کے حامی ہیں کہ جس پر ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔‘ ایگزیوس اور اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ’سوموار کی صبح ان کی انتظامیہ کو ایران کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے جن میں تہران نے حملے روکنے کے لیے آمادگی ظاہر کی، بشرطیکہ اسرائیل بھی اپنی کارروائیاں بند کر دے۔‘ ٹرمپ کے بقول ’انھوں (ایران) نے ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ مزید حملے نہیں کریں گے اور ہم سے درخواست کی کہ اسرائیل کو بھی مزید حملے نہ کرنے کا کہا جائے۔‘ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران بارہا ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حملوں کے تبادلے کے بعد فریقین کو سفارت کاری کی راہ پر واپس آنا چاہیے تاکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان زیرِ مذاکرات معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع