National

خان سر کو عدالت نے سنائی خوشخبری، پٹنہ سول کورٹ نے گرفتاری پر لگائی روک

خان سر کو عدالت نے سنائی خوشخبری، پٹنہ سول کورٹ نے گرفتاری پر لگائی روک

خان سر کو آج عدالت نے ایک بڑی خوشخبری سنائی۔ پٹنہ سول کورٹ نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ خان سر پر 2 جون کو اپنے کوچنگ سنٹر کے باہر مبینہ طور پر گولی باری کروانے کا الزام ہے۔ اس کے لیے ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ کل، یعنی پیر کے روز انھوں نے پٹنہ کے سول کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ خان سر کے خلاف پٹنہ کے کدم کنواں تھانہ میں ایف آئی آر درج ہے۔ ایک وائرل ویڈیو کی بنیاد پر خان سر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ویڈیو 2 جون کی ہے۔ ویڈیو میں ان کے کوچنگ ادارہ کے 2 سیکورٹی گارڈ گولی باری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے خان سر کے دونوں سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لیا اور بعد میں انھیں گرفتار کر لیا۔ دراصل 2 جون کی شب خان سر کے کوچنگ سنٹر کے باہر کچھ لوگوں نے توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کا واقعہ انجام دیا تھا۔ اس دوران خان سر کوچنگ سنٹر کے پوسٹر بھی پھاڑے گئے اور ان کے گارڈ کے ساتھ مار پیٹ بھی ہوئی۔ خان سر نے شرپسندوں کے ذریعہ فائرنگ کا دعویٰ کیا تھا، حالانکہ بعد میں انھوں نے اسے غلط فہمی سے تعبیر کیا اور اپنا بیان واپس لے لیا۔ جب گارڈ سے فائرنگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ خان سر کے کہنے پر اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ اس کے بعد جانچ کا دائرہ بڑھ گیا اور پولیس نے خان سر کے خلاف آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ اس کے بعد پٹنہ کی پولیس خان سر کی تلاش میں مصروف ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے خان سر غائب ہو گئے۔ پیر کے روز ان کے وکیلوں نے پٹنہ سول کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی داخل کی۔ حالانکہ اس سے قبل ان کے عدالت میں خود سپردگی کرنے کی بھی خبریں آئیں، لیکن وہ عدالت نہیں پہنچے۔ اس کے بعد پیشگی ضمانت عرضی داخل کی گئی۔ آج، یعنی 9 جون کو پٹنہ سول کورٹ نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments